اسرائیلی صدر ہرزوگ کا دورہ انقرہ یادگاررہا

   

انقرہ : اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے صدر اسحاق ہرزوگ کے دورہ ترکی کو پر یادگار قرار دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کے بعض اعلی حکام نے بھی اس دورے کے بارے میں اپنے تاثرات دیئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بینیٹ نے اس دورے کو پر ہیجان قرار دیتے ہوئے اسرائیلی صدر کے اعزاز میں انقرہ کے ایوان صدر میں دی گئی سلامی اور اسرائیلی ترانے کے بجائے جانے سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈ یاپر جاری کیا۔ بینیٹ نے کہا کہ اسرائیلی صدر ہرزوگ کا انقرہ میں ترک صدر سے ملنا انتہائی پر ہیجان موقع تھا۔ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانتز نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات میں لکھا کہ صدر ہرزوگ کے اس اہم دورہ ترکی کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی تجدید ہو گی اورسلامتی کے مشترکہ مفادات دنیا اور مشرق وسطی میں استحکام کے لحاظ سے ضروری ہونگے۔