اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری،حماس کے ٹھکانے تباہ

   

غزہ پٹی : اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں حماس کے بعض ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج نے ایکس سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک پوسٹ جاری کی ہے۔ اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ بمباری میں ہم نے غزہ میں واقع کارنی اور رفاح کے علاقوں میں موجود ایک مشاہداتی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جو کہ عزت الغسام بریگیڈ سے منسلک تھے۔ پوسٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس بمباری میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔