یروشلم : اسرائیلی فوج نے آج جمعے کے روز مغربی کنارے میں واقع جین پناہ گزین کیمپ سے ملحقہ علاقے الہدف پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ اور مسلح فلسطینیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے علاقے میں الدبعی خاندان کے گھر کا گھیراؤ کر لیا … اور لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے گھر میں روپوش دو نوجوانوں کو باہر آنے کے لیے کہا۔نمائندے کا کہنا ہے کہ دو میں سے ایک نوجوان نے خود کو حوالے کر دیا جب کہ دوسرا ابھی تک گھر میں موجود ہے۔واقعے سے متعلق سامنے آنے والے ویڈیو کلپوں میں اسرائیلی فوج کو شدید فائرنگ اور جھڑپوں کے بیچ شہر کے وسطے علاقے پر دھاوا بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔العربیہ / الحدث کے نمائندے کے مطابق جھڑپوں میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔کارروائی کے دوران میں اسرائیلی فوج نے کئی مقامات اور گھروں کی چھتوں پر نشانیوں کو تعینات کر دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کے دوران میں جنین میں غیر معمولی نوعیت کی کشیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے 9مکان مسمار کردیے
یروشلم : اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہروں الخلیل اور بیت لحم میں فلسطینیوں کے 9مکانات مسمار کردیے۔ کارروائی کے دوران صہیونی بلدیہ کے بلڈوزروںنے فلسطینیوں کی زرعی اراضی اور مویشیوں کے باڑے بھی تباہ کیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی مہم شروع کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے مسافر یطا میں توانہ، مرکزم اور فخیت میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کیے۔ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی سپریم کورٹ نے جنوبی الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں فلسطینیوں کی 12 رہایشی بستیوں میں بسنے والے فلسطینیوں کے مکان مسمار کرنے اور انہیں وہاں سے بے دخل کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔دوسری جانب امریکی ارکان کانگریس نے فلسطینی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی ذمے داری اسرائیل پر عائد کردتے ہوئے عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ارکان نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے سوگ منایا۔