غزہ : مغربی کنارے میں اسرائیلی دراندازی کے ساتھ ہی اسرائیل نے غزہ پٹی میں نئی فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے ۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس نے غزہ پٹی میں تقریباً 6 کلومیٹر لمبی 6 سرنگوں کو تباہ کیا اور 250 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو مار دیا ہے ۔ اس نے مغوی زیر حراست افراد کی لاشیں بھی برآمد کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سکواڈ نے 250 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا اور درجنوں بنیادی ڈھانچے کی تعمیرات کو تباہ کر دیا۔انہوں نے تصدیق کی کہ ’یھلوم‘ یونٹ نے تقریباً 6 کلومیٹر لمبی 6 سرنگیں تلاش کیں اور انہیں تباہ کر دیا۔