اسرائیلی فوجی نے مسجد اقصیٰ کی چرائی ہوئی چابی واپس لوٹا دی

   

یروشلم : اسرائیلی فوج کے ایک سابق افسر نے یروشلم کے پرانے شہر میں واقع مسجد اقصیٰ کے مراقشی دروازے کی سالوں پہلے چرائی گئی چابی محکمہ اسلامی اوقاف کو واپس کر دی ہے۔یائیر باراک نامی سابق اسرائیلی پیرا ملٹری افسر نے بتایا کہ انہوں نے یہ چابی تب چرائی تھی جب اسرائیلی فوج شہر پر قبضہ کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اب جب میں یروشلم میں اسرائیلیوں کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیز کاروائیاں دیکھتا ہوں، تو سوچتا ہوں کہ “اب وقت آ گیا ہے کہ نہ صرف اس چابی کو واپس کیا جائے بلکہ مقبوضہ مغربی کنارے اور تمام چوری شدہ سامان کو فلسطینیوں کو واپس کر دیا جائے۔”یائیر باراک اب اسرائیلی فوج سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ وہ اس ہفتے، مسجد اقصیٰ میں واقع محکمہ اوقاف کے دفتر گئے، اور تاریخی مراقشی دروازے کی چابی محکمہ کے ڈائریکٹر شیخ عزام الخطیب اور مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر شیخ عمر الکسوانی کے حوالے کی۔