اسرائیلی فوجیوں کے سامنے سینہ سپر ہونے والے فلسطینی بزرگ شہید

   

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشدد نے ایک بزرگ شہری کی جان لے لی جن کی شہادت سے کچھ دیر قبل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے رہائشی 66 سالہ زیاد ابو حلیل ایک بہادر اور دلیر فلسطینی تھے جو اسرائیلی فوج کے سامنے ڈھال بن کر پْر امن احتجاجی مظاہرین کی حفاظت کیا کرتے تھے۔فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بزرگ شہری زیاد ابو حلیل کے گھر پر اسرائیلی فوجیوں نے چھاپہ مارا اور بدترین تشدد کیا جن سے ان کی موت واقع ہوگئی۔بزرگ شہری کی شہادت سے قبل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انھیں اسرائیلی فوجیوں کو شیلنگ اور فائرنگ سے روکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے روایتی ہٹ دھرمی کرتے ہوئے بتایا کہ زیاد ابو حلیل کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ہلاکت کا علم نہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔