اسرائیلی قانون میں فلسطینیوں کیلئے کوئی انصاف نہیں‘ صہیونی عدالت

   

مقبوضہ بیت المقدس ۔ اسرائیلی جج نے کہا ہے کہ ملکی قانون میں فلسطینیوں کے لیے کوئی انصاف نہیں ہے۔ جج نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ ہمارا دل ا?پ کے لیے افسردہ ہے ، تاہم ہمارے قانون میں ا?پ کے دکھ کا مداوا نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی ججوں کے 3رکنی پینل نے یہ بات چہارشنبہ کے روز مقدمے کے فیصلے میں لکھی۔ یہ مقدمہ فلسطینی ڈاکٹر نے اپنی 3بیٹیوں اور ایک بھتیجی کے قتل کے خلاف دائر کیا تھا۔ فلسطینی ڈاکٹر عزالدین ابو الیش کی بیٹیاں اور بھتیجی 2009 ء کی جنگ کے دوران غزہ میں اسرائیلی بمباری میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے فوجیوں نے یہ سمجھ کر گولہ باری کی کہ ڈاکٹر کے گھر کی اوپری منزل میں حماس کے جنگجو موجود ہیں۔