انقرہ ، 23 ستمبر (ایجنسیز) ترکیہ نے اسرائیلی ملٹری اور تجارت کیلئے اپنے فضائی حدود اور بندرگاہوں کو بند کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ترکیہ نے غزہ کیلئے فضائی راستے سے امداد پہنچانے کے منصوبہ کا اعلان بھی کیا ہے۔ رجب طیب اردغان کی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت کے طیاروں اور اسرائیلی ملٹری کیلئے اسلحہ کی کوئی بھی کھیپ کیلئے اپنے فضائی حدود بند کررہی ہے۔ نیز اسرائیل اور دیگر ملکوں کے درمیان تجارت کیلئے اپنے بندرگاہ بھی بند کررہی ہے۔