اسرائیلی ناکہ بندی توڑنےمزید 11کشتیاں روانہ

   

فرانس: 3اکٹوبر(ایجنسیز) فلسطینی شہر غزہ پر اسرائیلی ناکا بندی توڑنے کی کوشش میں مزید 11 کشتیاں روانہ ہوگئی ہیں۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق اٹلی کے شہر اوٹرانٹو سے اٹلی اور فرانس کے جھنڈے والی دو کشتیاں 25 ستمبر کو روانہ ہوئیں جن میں 30 ستمبر کو ایک اور کشتی کنسائنس بھی شامل ہوگئی۔یہ قافلہ جلد ہی 8 کشتیوں کے ایک اور قافلے تھاؤزنڈ میڈلین ٹو غزہ سے مل کر 11 کشتیوں کا بڑا بیڑہ تشکیل دے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اِن 11 کشتیوں پر تقریباً 100 افراد سوار ہیں۔