رملہ : فلسطین نے اسرائیل کی واپسی کے بغیر رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے فلسطین، امریکہ اور اسرائیل کے نمائندوں کا ایک اجلاس ہوا جس میں مصر اور غزہ پٹی کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کو چلانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فریق نے تجویز پیش کی کہ چھ فلسطینی کارکن بغیر وردی یا پولیس کے اور فلسطینی پرچم لہرائے بغیر کراسنگ کے انتظام میں حصہ لیں۔ذرائع نے کہا کہ اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا کیونکہ اس کا مقصد فلسطینی خودمختاری کے بغیر کراسنگ کو عارضی طور پر کھولنا تھا جو کہ فلسطینی صورتحال اور بین الاقوامی معاہدوں کے برعکس ہے ۔