یروشلم : فلسطین کے مشیر محمود الہباش نے زور دے کر کہا ہے کہ منگل کے روز محمود عباس اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینز کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی نے کوئی رعائت پیش نہیں کی۔چہارشنبہ کے روز العربیہ /الحدث نیوز چینلوں کو دیے گئے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ عباس اور گینز کے بیچ ملاقات میں ہونے والی پیش رفت فلسطینیوں کے مفاد میں ہے۔ملاقات کے بعد گینز نے فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے مقصد سے منصوبوں کے ایک مجموعے کی منظوری دی۔ ان میں بعض رقوم کا جاری کیا جانا اور کام اور قیام کے اجازت نامے شامل ہیں۔