اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ ملتوی

   

یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بنیٹ جو کورونا سے متاثر ہیں، اُنھوں نے آئندہ ہفتے کے لئے طے شدہ اپنے پہلے دورۂ ہندوستان کو ملتوی کردیا ہے۔ اُن کے دفتر نے منگل کو بتایا کہ 50 سالہ بنیٹ 3 تا 5 اپریل ہندوستان کا دورہ کرنے والے تھے، یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سال مکمل ہونے پر طے کیا گیا تھا۔ بنیٹ اتوار کو کوویڈ ٹسٹ میں مثبت پائے گئے اور وہ زیرعلاج ہیں۔