اسرائیلی وزیرخارجہ کا مراقش کا پہلا دورہ

   

تل ابیب : اسرائیل کے وزیرخارجہ یائر لیپڈ چہارشنبہ کو مراقش کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات میں گذشتہ برس ہوئی پیش رفت کے بعد اسرائیل کے کسی بھی اعلیٰ سفارت کار کا یہ پہلا دورہ ہے۔اسرائیل اور مراقش نے دسمبر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں باہمی سفارتی تعلقات کے آغازِ نو اور براہ راست فلائٹس کی بحالی کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا اور امریکہ نے مغربی صحاریٰ پر مراقشی حاکمیت کو تسلیم کیا تھا۔وزرا کے وفد کی سربراہی کرنے والے اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لیپڈ رباط میں اسرائیلی سفارتی مشن کے افتتاح اور کاسابلانکا کی تاریخی یہودی عبادت گاہ بیت ایل کا دورے کے علاوہ مراقشی ہم منصب سے بات چیت بھی کریں گے۔اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لیپڈ نے اپنے دو روزہ دورہ مراقش کے بارے میں کہا کہ’ یہ تاریخی دورہ مراقش کی یہودی کمیونٹی اور مراکش کا خاندانی پس منظر رکھنے والے اسرائیلیوں کے درمیان طویل دوستی اور گہری روایات کے تسلسل کا ایک حصہ ہے۔