تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ نے قطری ادارے الجزیرہ ٹی وی کو اسرائیل میں بند کرنے کا قانون منظورکرلیا۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے قانون کی منظوری دی جس کے تحت حکومت سکیورٹی صورتحال کے تحت غیر ملکی نشریاتی اداروں کو بند کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ الجزیرہ اب اسرائیل میں نشر نہیں کیا جائے گا، نئے قانون کے مطابق فوری کارروائی ہوگی ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو طویل عرصے سے اسرائیل مخالف ہونے کا الزام لگاکر الجزیرہ کی نشریات بند کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران الجزیرہ کے متعدد صحافی اور ان کے اہلخانہ شہید ہوچکے ہیں۔