عسقلان: اسرائیلی پولیس کے مطابق منگل کو بندرگاہی شہر عسقلان میں ایک فلسطینی نے ایک پولیس افسر پر چاقو سے وار کیا، جسے جوابی کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 40سالہ حملہ آور کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے فلیش پوائنٹ شہر ہیبرون سے تھا۔ پولیس افسر کو معمولی زخم آئے ہیں۔حالیہ کچھ دنوں میں ایک مرتبہ پھر اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں کشیدگی بڑھی ہے۔ مارچ کے اواخر سے متعدد اسرائیلی شہروں میں فائرنگ، چاقو مارنے اور راہگیروں پر گاڑی چڑھانے کے واقعات میں 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔