اسرائیلی ڈرونس کی غزہ پر جاسوسی پروازیں

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب : فلسطینی مزاحمتی قوتو ں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر نیچی پرواز کرنے والے اسرائیلی ڈراؤنز پر فائرنگ کی۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل ڈراؤنز رات گئے غزہ شہر کے مشرقی علاقہ جات الا زیتون، الاشجاعیہ، الا شاطی، تل الا ہوا اور الا ریمال پر گشتی پروازیں کر رہے تھے۔جس پر مزاحمتی قوتوں نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ ایک سیکورٹی اہلکار نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ تقریباً 10 ڈراؤن خاصکر شجاعیہ محلے پر نچلی پرواز کر رہے تھے جن کو گرانے کے لیے ان پر فائرنگ کی گئی۔