اسرائیل۔ فلسطین کشیدگی برطانوی وزیراعظم کا ردعمل

   

لندن :اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا ردعمل سامنے آگیا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اسرائیل اور فلسطین کو اس خطرناک صورتِ حال سے پیچھے ہٹنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔بورس جانسن نے کہا کہ بڑھتے ہوئے تشدد اور شہری ہلاکتوں پر شدید تشویش ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی میں فوری کمی آئے۔