’’اسرو‘‘ کا عالمی آسٹروناٹک کانفرنس کی میزبانی سے دلچسپی کا اظہار

   

بنگلورو۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) ’’ایسرو‘‘ کے بنگلورو سے واقع صدر دفتر نے 2022ء میں انٹرنیشنل آسٹروناٹک کانگریس کی ایک ہفتہ تقاریب کی میزبانی سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ آسٹروناٹک کانگریس، انٹرنیشنل آسروناٹکل فیڈریشن (IAF) کی جانب سے ہر سال منائیجاتی ہے۔ اس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ سنگاپور، اٹلی، برازیل کے آسٹروناٹیکل اداروں کو بھی اس کانفرنس کو اپنی جانب سے منعقد کرنے کی خواہش ہے۔ وہ اس کے لیے کوشش کررہے ہیں اور پہلی بار اس کانفرنس کے انعقاد سے دلچسپی لینے والے اداروں کی تعداد کافی کثیر ہے۔ اس سلسلے میں 25 اکٹوبر کو آئی اے ایف کے واشنگٹن ڈی سی میں واقع دفتر میں رائے دہی ہوگی اور میزبان ادارے کا انتخاب کیا جائے گا۔

شری گنگا نگر:محکمہ تعلیم میں 35 کروڑ کی فرضی ادائیگی انکشاف
شری گنگا نگر،یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں شری گنگا نگر میں محکمہ تعلیم میں تقریبا 35 کروڑ روپے کی فرضی ادائیگی کے معاملہ کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلاک بیسک ایجوکیشن افسر ہنس راج نے کل رات پرانی آبادی تھانے میں فزیکل ٹیچر اوم پرکاش شرما کے خلاف قریب 35 کروڑ روپے کی فرضی ادا ئیگی کے الزام میں تعزیرات ہند کی دفعہ 420 409 اور 120 بی کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے۔