اسرو کی جانب سے چندریان 2 مشن کا امکان

   

فبروری کے وسط سے مہم شروع ہوسکتی ہے : ذرائع کا بیان
حیدرآباد 3 جنوری ( پی ٹی آئی ) ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارہ ( اسرو ) کی جانب سے امکان ہے کہ چاند کیلئے ملک کے دوسرے مشن چندریان 2 کاآغاز کیا جائیگا ۔ اس سلسلہ میں کوششیں آئندہ ماہ سے شروع ہوسکتی ہیں۔ ایجنسی کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اسرو کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سخت کوشش کر رہے ہیں۔ یقینی طور پر فبروری میںیہ مشن شروع کرنا ممکن ہوسکتا ہے ۔ ذرائع کے بموجب آئندہ ماہ کے وسط میں ایسا ہوسکتا ہے تاہم اس کی قطعی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ اس مشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ اس مشن کے ذریعہ ریموٹ سنسنگ کے کام کئے جاسکتے ہیں۔