اسرو،15جولائی کو چندریان 2مشن سری ہری کوٹہ سے چھوڑے گا

   

Ferty9 Clinic

چینائی،11جولائی(سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)چندریان 2کو چھوڑنے کیلئے تیار ہے ۔اس کے ساتھ وکرم اور پرگیان پے لوڈس کے ساتھ 15جولائی کو02.51بجے اے پی کے سری ہری کوٹہ کی خلائی بندرگاہ سے چھوڑا جائے گا۔یہ دیسی ساختہ بڑی راکٹ ہوگی۔3840کیلووزنی چندریان 2ایسا مشن ہے جوپہلے کبھی نہیں رہا ہے ۔اس کوتقریبا ایک دہائی کی سائنٹفک ریسرج و انجینئرنگ کی ترقی کے بعد تیار کیاگیا ہے ۔اس کے ذریعہ چاند کے ایسے حصے جس کو دریافت نہیں کیاگیا ہے ،پر روشنی ڈالی جاسکے گی۔چاند کے ساوتھ پولار ریجن کو کسی بھی ملک نے دریافت نہیں کیا ہے ۔صرف روس، امریکہ اور چین ہی چاند پر جا پائے ہیں۔اس چندریان کو چھوڑنے کے لئے ریہرسل شار رینج میں اس کو چھوڑنے سے پہلے کی گئی۔اس مشن کے ذریعہ اسرو کو تجزیہ اور چاند کی سرزمین کے تجربات کے ذریعہ چاند کے نقطہ آغاز اورارتقا کے بارے میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔چندریان ایک کی دریافت جیسے چاند پر سالمہ کی موجودگی اور پتھر نما انوکھے کمیکل کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکیں گی۔اس مشن کے ذریعہ اسرو کا مقصد ہندوستان کو چاند پر ہندوستان کے نقوش کو توسیع دینا،نئے دور کے سائنس دانوں،انجینئرس میں جذبہ پیدا کرنا اور بین الاقوامی سطح پر سبقت لے جانا ہے ۔چاند کی سطح میں داخل ہونے کے بعد آن بورڈ ٹھرسٹرس چاند کی تصویر کشی کے لئے اپنی رفتار کو کم کرلیں گے ۔چاند کے اطراف چندریان 2کامدار کا دائرہ 100×100کیلو میٹر ہوگا۔اس کے چاند پر اترنے کے دن مدار سے خلائی گاڑی مدار سے علحدہ ہوجائے گی اور سلسلہ وار سرگرمیاں انجام دے گی۔لینڈنگ سے پہلے اس کے اترنے کے مقام کی تصویر کشی کی جائے گی۔خلائی گاڑی وکرم بالاخر چاند کے جنوبی قطب کے قریب 6ستمبر کو اترے گا اور اس کے بعد چاند کی سطح پر تجربات کرے گا۔یہ تجربات چاند کے ایک دن جو زمین کے 14دنوں کے مساوی ہیں، میں انجام دیئے جائیں گے ۔یہ مشن ایک سال تک جاری رہے گا۔چندریان 2میں بیشتر سائنسی پے لوڈ ہیں تاکہ چاند سے متعلق سائنسی معلومات حاصل کی جاسکیں۔