اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقے زیر آب، دو ہلاک

   

اسلام آباد : پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چہارشنبہکی علی الصباح موسلا دھار بارش اور بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد سیلابی صورتِ حال دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چہارشنبہکی صبح ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد بعض علاقوں میں اچانک سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتِ حال پیدا ہوئی۔ تاہم حکام نے کہا ہے کہ 95 فی صد متاثرہ علاقوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔محکمی موسمیات نے اسلام آباد میں کلاؤڈ برسٹ (بادل کا پھٹنا) کے خدشے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مون سون کی بارش ہوئی ہے۔اسلام آباد میں سیلابی ریلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ سیکٹر ای 11 تھا جہاں دو افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ سیلابی ریلے کی شدت اس قدر تیز تھی کہ اس کی راستے میں آنے والی متعدد گاڑیاں پانی میں بہتی رہیں۔ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کر رہی ہیں۔ امید ہے ہم ایک گھنٹے میں سب کلیئر کر لیں گے۔ سب سے درخواست ہے کہ وہ تعاون کریں۔