حافظ محمد صابرپاشاہ قادری کا خطاب
حیدرآباد 26جنوری (راست ) حافظ محمد صابرپاشاہ قادری نے بتلایاکہ اسلام کی آمد عورت کے لیے غلامی، ذلت اور ظلم واستحصال کے بعد حصول آزادی کا پیغام تھی۔ اسلام نے ان تمام قبیح رسوم کا قلع قمع کر دیا جو عورت کے انسانی وقار کے منافی تھیں اور عورت کو وہ حقوق عطا کیے جس سے وہ معاشرے میں اس عزت و تکریم کی مستحق قرار پائی جس کے مستحق مرد ہیں۔جبکہ اگر ہم اسلام میں حقوق نسواں پر نظر ڈالیں تو جس طرح اسلام نے عورت کی شخصیت کو Empowered کیا اس کی نظیر نہیں ملتی۔ اسلام نے عورت کی سماجی، معاشی، سیاسی حیثیت کا تعین کیا لہذا اسلام کے عورت سے متعلق نظریات کو دقیانوسی قرار دینا سراسر غلط ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام نے چودہ سو سال قبل عورت کو انفرادی و اجتماعی حقوق میں آزادی دی وہ مغربی معاشرہ آج تک دینے سے قاصر ہے۔