سیاست و ملت فنڈ سے رشتوں کا دوبہ دو پروگرام، سرکردہ شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد۔ 20 فروری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میںسیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ 111 واں دوبہ دو ملاقات پروگرام رائیل ریجنسی گارڈن، آصف نگر میں منعقد ہوا۔ جس میں دونوں شہروںکے علاوہ شہر کے مضافاتی علاقوں، اضلاع و منڈلس سے والدین نے شرکت کرتے ہوئے لڑکے اور لڑکیوں کابائیو ڈاٹا رجسٹریشن کروایا۔ جن والدین نے اس سے قبل کے دوبہ دو پروگرامس ہوں یا روزنامہ سیاست کے احاطہ (عابڈس) ملت فنڈ اور سیاست کے دفتر میں پہنچ کر رجسٹریشن کروائے ہوں انہوں نے بھی اس ملاقات پروگرام سے استفادہ حاصل کیا ۔ اس پروگرام میں بھی والدین و سرپرستوں کو لڑکوں اورلڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ ڈاکٹر سیادت علی نے روزنامہ سیاست اور ملت فنڈ کی جانب سے کی جانے والی رشتوں کے ضمن میں جو کوشش کی جارہی ہے اس کی ستائش کی اور کہا کہ جناب زاہد علی خان نے شادیوں کو آسان بنانے کے ضمن میں جو خواب دیکھا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعہ عملی تعبیر کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر ناظم علی نے کہا کہ کئی گھرانوں کے لڑکوں اور لڑکیاں رشتہ ازدواج کے بندھن میں آگئی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تقاضوں کردار کے تناظر میں لڑکی کا انتخاب کریں۔ جناب الیاس باشاہ نے کہا کہ قرآنی تعلیمات نے اہل ایمان کو اس بات کی تعلیم دی کہ زمانہ جس کے ساتھ سب چل رہے ہیں دراصل یہ خسارے میں ہے مگر وہی لوگ کامیاب ہیں جو ان سے نکل کر ایمان کی زندگی، اطاعت رسول ؐ میں اپنے حق اور صبر کی تعلیم دے کر دوسروں کو دیا کرتے ہیں اس لئے اپنی زندگیوں اور حالات کا جائزہ وقفہ وقفہ سے لیا کریں۔ جناب صالح بن عبداللہ باحازق نے کارروائی چلائی اور والدین و سرپرستوں اور دیگر کا خیرمقدم کیا۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب ظہیر الدین علی خان مینیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی دلچسپی سرپرستی و نگرانی میں چلنے والا یہ پروگرام میں والدین بڑی تعداد میں پہنچ کر استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ پروگرام میں والدین آپسی مشاورت کرنے کے لئے کاؤنٹر بنایا گیا جہاں پر پروگرام کے اختتام تک ایک دوسرے سے مشاورت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ پروگرام کو رجسٹریشن کرنے کے ساتھ جن احباب نے تفصیلی طور پر دیکھا۔ مولانا سراج الدین صدر مدرسہ فیض القرآن، کشٹا پور، جناب سید ابوالنصر آئی ٹی پروفیشنل نے کہا کہ یہ پروگرام کئی خاندانوں کی نیندیں جو رسومات، جہیز کی لین دین اور دوسرے رسومات میں گھر چکی ہے نکال پھینکا ہے۔ پروگرام کے رجسٹریشن کاؤنٹر پر محترمہ محمودہ فردوس اور کمپیوٹر سکشن پر والنٹرس لڑکیوں اور تاخیر سے شادی و معذورین کاؤنٹر پر کوثر جہاں، انٹر میڈیٹ، عالم و فاضل کاؤنٹر پر سیدہ ام ثمینہ، الیاس باشاہ، میڈیسین پر ڈاکٹر دردانہ، شہناز، ڈگری و بی ایڈ کاؤنٹر پر لطیف النساء، شاہانہ فاطمہ، پوسٹ گریجویشن کاؤنٹر پر ڈاکٹر شیخ سیادت علی، صالح بن عبداللہ ماحازق، سیدہ محمودی، عقدثانی کاؤنٹر پر اشرف بیگم اور لطیف النساء اسد نے بڑے حسن و خوابی کے ساتھ والدین کو رشتوں کے ضمن میں رہبری و رہنمائی کی۔ اس کے علاوہ انجینئرنگ کاؤنٹر پر ڈاکٹر ناظم علی، آمتہ حان اور دوسرے دوبہ دو پروگرام میں لڑکوں اور لڑکیوں کے 118 بائیوڈاٹاس رجسٹریشن ہوئے۔ اندرون ملک اور بیرون ممالک میں اس پروگرام کو ٹیلی کاسٹ کرنے کے لئے سیاست کے فیس بک، سیاست ٹی وی، اسکیپ، یوٹیوب پر راست اس کو دیکھنے کے لئے سہولت مہیا کی گئی جس کے لئے بیرونی ممالک امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، سعودی عرب، دوحہ قطر، دوبئی اور دیگر ممالک میں اس پروگرام کو نشر ہوتے ہوئے دیکھا اور ناظرین نے ادارہ کو مبارکباد دی،۔ رائیل ریجنسی گارڈن میں منعقدہ پروگرام کے انعقاد پر ادارہ اور سیاست نے مالکین رائیل ریجنسی گارڈن جناب سعید بن محمد القعیطی، جناب نبیل بن علی القعیطی پراپرائٹرس اس کے علاوہ محکمہ پولیس اور دوسروں کا جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام نے شکریہ ادا کیا۔ (مزید تصاویر صفحہ 6 پر )