٭ اسلامی مبلغ حاجی محمد عبدالباقی ( ابو خطاب ) 83 سالہ کے انتقال کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں ان کو کو حضرت محمد مصطفی ؐ سے متعلق وعظ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں لوگ انہماک سے انہیں سماعت کررہے تھے، اسی دوران وہ کراہتے ہوئے کلمہ پڑھتے ہیں اور ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کرجاتی ہے۔ یہ ویڈیو کویتی مقامی نیوز ایجنسی کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔