کریم نگر میں شہری ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ ، ریاستی وزیر گنگولا کملاکر کا خطاب
کریم نگر۔کریم نگر مونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں جاری اسمارٹ سٹی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے ، خوبصورت شہر کی تشکیل کیلئے اقدامات کرنے عہدیداروں کو ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر نے ہدایات دی بروز چہارشنبہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں اسمارٹ سٹی کے کاموں ، شہری ترقیاتی کاموں ، ہریتا ہارم پروگرام کے متعلقہ امور پر ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر نے ضلع کلکٹر ، مئیر ، کمشنر ، انجینئرنگ ٹاؤن پلاننگ عہدیداران کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسمارٹ سٹی کاموں کے تحت 1،2،3 پیاکیج میں 290 کروڑ سے کئے جارہے تمام کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ انجینئرنگ عہدیداران کو ذمہ داری کے ساتھ کاموں کی انجام دہی کی تاکید کی۔ ترقیاتی کاموں کے تحت سڑکوں کے زیر التواء کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ شہر میں منظور کردہ تین مربوط مارکٹ کے کاموں کے آغاز کے لئے اقدامات کی ہدایت دی۔وزیر موصوف نے ترقیاتی کاموں کے تحت منظور کردہ تعمیری کاموں کو معیار کی براقراری کے ساتھ تکمیل ، شہر میں پارک کے تعمیری کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ شہری ترقیاتی پروگرام کے تحت کاموں کی تکمیل کی تاکید دی۔ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے فرض شناسی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی صلاح دی۔ دوسرے مرحلے اسمارٹ سٹی کاموں کی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہاکہ عمارتوں کی تعمیر کے لئے زیر استعمال میٹریل کا سڑک پر ڈھیر جمع نہ کرنے ، موسم برسات کے مدنظر سڑکوں پر پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ ششانکا ، مئیر سنیل راؤ ، کمشنر کرانتی ، ڈپٹی مئیر سواروپا رانی ، ایس ای کرشناراؤ ، ای ای رامن ، ڈی سی پی سبھاش اے سی پی سرینواس ، اسمارٹ سٹی ٹیم لیڈر جگدیش ، ایف آر او نریندر ، انجینئرنگ عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔