اسمبلی احاطے میں لہرائیگا 101 فٹ اونچا ترنگا

   

Ferty9 Clinic

دہرادون : اتراکھنڈ کی کے دارالحکومت دہرادون میں واقع اسمبلی احاطے میں آئندہ 16 اکتوبر(جمعہ) کو 101 فٹ اونچا ترنگا لہرایا جائے گا۔اسمبلی اسپیکر پریم چندر اگروال نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے یہ پروگرام 21 ستمبر مکمل ہونا تھا،ان کے خود کورونا متاثرہونے کی وجہ سے پروگرام ملتوی کردیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے اس 101 فٹ اونچے ترنگے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی پرچم کے ساتھ ایک شوبھا یاترا نکالی جائے گی۔