اسمبلی انتخابات میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے:اکھلیش

   

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ اتر پردیش میں انڈیا اتحاد مضبوط ہے اور 2027 کے اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے ایس پی اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔یادو نے یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ 2027 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی دھاندلی کام نہیں آئے گی۔ بی جے پی نے پچھلے انتخابات میں بے ایمانی کے تمام حربے اپنائے ہیں۔ ووٹر لسٹ میں دھاندلی، ووٹ کاٹنا، ووٹ ڈیلیٹ کروانا، افسران کی تعیناتی میں امتیازی سلوک۔ عوام ان کے تمام ہتھکنڈوں کو پہلے سے جانتے ہیں۔لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے بی جے پی کو شکست دیا ہے ۔