اسمبلی حلقہ دوباک میں بی جے پی کی انتخابی مہم

   

میدک ۔ دوباک اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھاجپا امیدوار ایڈوکیٹ نے حرکیاتی قائد مسٹر رگھونندن راؤ کی کامیابی یقینی ہے ۔ اصل مقابلہ ٹی آر ایس کی سجاتا اور بھاجپا کے راگھونندن راؤ میں دیکھا جارہا ہے ۔ جناب میر فراست علی باقری اسٹیٹ اسپوکس پرسن بھاجپا اور میر ہادی علی اور میر ابرار علی قائد اقلیتی مورچہ نے حلقہ اسمبلی دوباک میں شامل ضلع میدک کے دو منڈلوں چیگنٹہ اور دولت آباد نرسم پلی کے علاوہ دیگر مقامات پر انتخابی مہم میں شرکت کے بعد میدک میں اردو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انتخابی مہم میں مقامی قائدین مہانکالی ، بالریڈی ، عبدالخورشید ، ستیہ پال ، محمد جمیل ، محبوب علی ، راشد عمران ، میر برکت علی اور دیگر شریک تھے ۔