اسمبلی میں قرار داد کی منظوری تاریخ ساز اقدام

   

چندر شیکھر راؤ حقیقی سیکولر قائد : محمد برہان کا بیان
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ اسمبلی میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے سیاہ قوانین کے خلاف قرار داد کی منظوری کو تاریخ ساز اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے مسٹر محمد برہان ایڈوکیٹ و سینئیر ٹی آر ایس قائد نے چیف منسٹر تلنگانہ کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ جو وعدہ کرتے اسے پورا کر کے دکھاتے ہیں اسی لیے عوام انہیں پسند کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران چیف منسٹر نے قرار داد کو منظور کرتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ سیکولر قائد ہیں ۔ این آر سی ، این پی آر اور سی اے اے ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے ۔ جس کے پیش نظر چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر چندر شیکھر راؤ نے اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے سیاہ قوانین کے خلاف قرار داد منظور کرتے ہوئے ایک بہترین اقدام کیا ہے ۔ محمد برہان نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کبھی بھی تلنگانہ کی عوام کے ساتھ ہورہی نا انصافی کو ہرگز برادشت نہیں کریں گے ۔ جس کا ثبوت انہوں نے کئی ایک بار دیا ہے ۔ انہوں نے بیان کے آخر میں وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ اور دور اندیش قائد جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کیا ۔۔