اسمبلی میں مجلس ، کانگریس اور بی جے پی کی تحریکات التواء نامنظور

   

حیدرآباد۔7 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے مجلس ، کانگریس اور بی جے پی کی تحریکات التواء کو نامنظور کردیا۔ مجلس کے فلور لیڈر اکبر اویسی نے اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے سی بی آئی ، سی بی سی آئی ڈی یا برسر خدمت جج سے تحقیقات کے مطالبہ پر تحریک التواء پیش کی۔ کانگریس نے پنجہ گٹہ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا مجسمہ نصب کرنے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی نے کورونا کی صورتحال اور ٹیکہ اندازی کی مہم پر مباحث کی مانگ کی۔ اسپیکر نے تینوں تحریکات التواء کو نامنظور کردیا۔ ر