حیدرآباد۔19جولائی(سیاست نیوز) تلنگانہ قانون سازاسمبلی کے دو روزہ اجلاس کے دوران حکومت نے 5بل پیش کرتے ہوئے انہیں منظور کروایا ہے۔ اسپیکر اسمبلی مسٹر پوچارم سرینواس نے اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے سے دو روزہ اجلاس کے دوران کی گئی کاروائی کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی دو روزہ اجلاس کے دوران جملہ 4گھنٹے 44منٹ کاروائی چلائی گئی اور 5 بلوں پر مباحث میں جملہ 16ارکان اسمبلی نے حصہ لیا۔اسپیکر اسمبلی نے دو روزہ اجلاس کے دوران کی گئی کاروائی کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔