ملبورن۔3جون(سیاست ڈاٹ کام) نیو ساوتھ ویلز کے بین الاقوامی کرکٹرز نے بند دروازوں میں پری سیزن کیلئے ٹریننگ شروع کردی ہے۔ اولمپک پارک میں ٹریننگ کرنے والے آسٹریلیائی کرکٹرز میں اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک شامل ہیں۔ اس موقع پر اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ گھر میں رہ کر فٹنس کے لیے کافی محنت کی اور بہتر موقف میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ بیٹ کو ہاتھ نہیں لگایا، کرکٹ میں واپسی خوش آئند ہے، مشکل حالات میں سب کو اپنا خیال رکھنا پڑے گا۔