جوہانسبرگ18 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گرائم اسمتھ دو سال کے لئے کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) کے ڈائریکٹر مقرر کئے گئے ہیں۔اسمتھ کو گزشتہ سال دسمبر میں عبوری ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا لیکن اب انہیں مستقل طور پر ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ان کی مدت 31 مارچ 2022 تک رہے گی۔انہوں نے آئی پی ایل میں کمنٹری کرنے کی وجہ سے کچھ وقفہ لینا تھا لیکن آئی پی ایل کو ملتوی کئے جانے کی وجہ سے انہیں ڈائریکٹر مقررکردیاگیا ہے۔اسمتھ نے کہاکہ مجھے عبوری سے مستقل ڈائریکٹر مقررکیاگیا ہے جس سے میں اپنی منصوبہ بندی بہتر طریقے سے بنا پاوں گا۔ بہت کام ہے جنہیں پورا کرنا ابھی باقی ہے۔بین الاقوامی سطح پر ہی نہیں بلکہ کئی سطح پر اس کو پورا کرنا ہے۔میں جنوبی افریقہ کرکٹ کو بین الاقوامی سطح پر دنیا کا بہتر بورڈ بنانے کا متمنی ہوں۔سی ایس اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر جیکس فول اسمتھ کے کام سے بہت متاثر ہیں۔ان کا خیال ہے کہ اسمتھ نے جنوبی افریقہ کرکٹ کو بحران سے نکالا ہے۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر مقررکئے گئے۔