اسمگلرس کی ضبط قیمتی کاریں عہدیداروں کے استعمال میں!

   

اطلاع پر ڈپٹی چیف منسٹر اے پی برہم ، آئی اے ایس آفیسرز نے کاریں واپس کردیں
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : سرخ صندل لکڑی کے اسمگلرس سے ضبط کی گئی قیمتی کاروں کو کئی برسوں تک آئی اے ایس عہدیداروں نے غیر قانونی طور پر استعمال کیا ۔ جب یہ واقعہ منظر عام پر آیا تو کاروں کو واپس کردیا ۔ آندھرا پردیش کی نمائندگی کرنے والے دو آئی اے ایس آفیسرس نے اس طرح کی غلطی کی ہے ۔ ایک آئی اے ایس عہدیدار نے حیدرآباد میں رہنے والی اپنی شریک حیات کو اسمگلرس سے ضبط کی گئی بی ایم ڈبلیو کار روانہ کی جس کو انہوں نے کئی برسوں تک استعمال کیا ۔ اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی آندھرا پردیش کے سرکاری حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان نے اس کا سخت نوٹ لیا ہے اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ عہدیداروں سے رپورٹ طلب کی ۔ اس خبر کے عام ہونے کے بعد دونوں آئی اے ایس عہدیداروں کی جانب سے فوری ان کاروں کو محکمہ جنگلات کے حوالے کردینے کی اطلاع وصول ہوئی ہے ۔ اسمگلرس سے ضبط کی گئی بی ایم ڈبلیو کاروں میں سے ایک کار چیف سکریٹری کے ارکان خاندان استعمال کرنے کی اطلاعات وصول ہوئی ہے ۔ مگر حکومت کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی جارہی ہے ۔ دوسری کار محکمہ جنگلات کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے استعمال کرنے کی اطلاع ہے ۔۔ 2