حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): اسٹاف سلیکشن کمیشن ( ایس ایس سی ) دہلی پولیس ، سنٹرل آرمڈ پولیس فورس ( سی اے پی ایف ایس ) میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بارڈر سیکوریٹی فورس ، انڈو تبتن بارڈر پولیس فورس ، سنٹرل ریزرو پولیس فورس ، سشتر اسیمابل ، سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس کو سنٹرل آرمڈ پولیس فورس ( سی اے پی ایف ایس ) میں تقررات عمل میں لائے جاتے ہیں ۔ دہلی پولیس کے شعبہ میں منتخب امیدواروں کو دہلی کی حدود ، سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے تحت منتخب امیدواروں کو ملک گیر سطح پر کسی بھی مقام پر تعینات کیا جاسکتا ہے ۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت کسی بھی مضمون میں ڈگری یا اس کے مماثل کامیابی کے علاوہ دہلی پولیس شعبہ کے تحت منتخب مرد امیدواروں کے پاس کار یا موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے اور مرد کا قد 170 سنٹی میٹر اور سینہ 80 سنٹی میٹر اور سانس پھولانے پر 85 سنٹی میٹر سینہ ہونا چاہئے اور امیدوار کی عمر یکم جنوری 2020 تک 20 تا 25 سال کے درمیان رہنا چاہئے ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 16 اکٹوبر 2019 مقرر ہے ۔ امتحانی مراکز دونوں تلگو ریاستوں کے مختلف شہر جیسے حیدرآباد ، وشاکھا پٹنم ، گنٹور ، کرنول ، راجمندری ، تروپتی اور وجئے واڑہ میں قائم کیے جائیں گے ۔ 18 اکٹوبر تک آن لائن فارم اور فیس داخل کرنا ہوگا اور بذریعہ چالان فیس ادائیگی 19 اکٹوبر تک کی جاسکتی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائیٹ ssc.nic.in لاحظہ کریں ۔۔