تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کا اعلامیہ
حیدرآباد۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے اسٹاف نرسیس اور فاریسٹ بیٹ آفیسرس اور اسکول اسسٹنٹ جائیدادوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ سکریٹری پبلک سرویس کمیشن کے مطابق اسٹاف نرس کی 3311 جائیدادوں کیلئے 26412 امیدواروں نے درخواست دی تھی جن میں سے 21391 امیدواروں نے دونوں امتحانات میں شرکت کی۔ 21391 امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ کمیشن نے ہائی کورٹ کے احکامات کی تکمیل کرتے ہوئے فاریسٹ بیٹ آفیسرس کے عہدوں کیلئے نتائج جاری کئے ہیں۔ امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ 9 تا 12 نومبر فزیکل ٹسٹ اور ایونٹ شیڈول میں حصہ لیں۔ یہ ٹسٹ متعلقہ اضلاع میں منعقد ہوں گے جس کے اوقات صبح 5 بجے تا دوپہر 12 بجے رہیں گے۔ امیدواروں کو صبح ٹھیک 5 بجکر 15 منٹ پر ہال ٹکٹ اور فوٹو آئی ڈی پروف کے ساتھ موجود رہنا ہوگا۔ امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کاٹن کے کپڑے، جوتا اور ٹوپی زیب تن کریں۔ ٹسٹ کے مقام اور دیگر تفصیلات کمیشن کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ اسکول اسسٹنٹ ( سوشیل اسٹڈیز ) تلگو میڈیم کی جائیدادوں کیلئے 22 جسمانی معذورین امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سلیکشن نوٹیفکیشن کیلئے کمیشن کی ویب سائیٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ پبلک سرویس کمیشن نے حیدرآباد واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے انجینئرنگ سرویس ڈپارٹمنٹ میں منیجرس ( انجینئرنگ ) عہدوں کیلئے 12 نومبر کو امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اہل امیدوار کمیشن کی ویب سائیٹ پر اپنا ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔