اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

   

ممبئی، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں آہستہ آہستہ اقتصادی سرگرمیاں شروع ہونے سے بدھ کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دکھائی دی اور بی ایس ای کا سینسیکس میں 400 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی میں 120 پوائنٹس کا اچھا ل آیا۔شروع میں سینسیکس 36.58 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 30،159.59 پوائنٹس پر کھلا لیکن اس کے بعد سبز نشان میں چلا گیا۔ پہلے گھنٹے کے کاروبار میں ہی یہ 400 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 30،596.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ منگل کو یہ 30،196.17 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سینسیکس کے برعکس نفٹی میں 10.05 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 8،889.15 پوائنٹس پر کھلا اور 120 پوائنٹس سے زائد کی برتری بناتا ہوا 9،000.05 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔