دبئی۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی میں ونڈیز کپتان جیسن ہولڈر کو پیچھے چھوڑکر دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ۔اسٹوکس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مانچسٹر میں دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے انگلینڈ نے ونڈیزکو113 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابرکرلی ہے۔اسٹوکس نے دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں176 اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست78 رنز اسکورکئے جبکہ میچ میں تین وکٹیں بھی لی تھیں۔ اسٹوکس497 پوائنٹس کے ساتھ ٹسٹ آل راؤنڈر کی فہرست میں دوسرے نمبر پر سے پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے ہولڈر کو زیر کیا ہے ۔ ہولڈر پچھلے 18 مہینوں سے پہلے نمبرپر تھے۔