اسٹیٹ بنک آف انڈیا میں کلرک جونیر اسسٹنٹ کی 8 ہزار پوسٹ

   

تقررات کے لیے مسابقتی امتحان کا اعلان ڈگری امیدوار اہل
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے مختلف برانچس میں 8 ہزار سے زائد کلرک اور جونیر اسسٹنٹ کے پوسٹ پر تقررات کے لیے مسابقتی امتحان رکھا گیا ہے ۔ کسی بھی مضمون کے گریجویٹ امیدوار اہل ہیں ۔ ماہانہ یافت 65 ہزار سے زائد ہے ۔ فارم آن لائن داخل کرتے وقت میناریٹی امیدواروں کے لیے فری پری کوچنگ زمرہ سے استفادہ کرنا چاہئے ۔ ڈگری کامیاب لڑکے / لڑکیاں یا پروفیشنل گریجویٹ بی ای ، بی ٹیک ، بی فارمیسی بھی اہل ہیں ۔ امیدواروں کو آن لائن فیس ادا کرنا ہوگا ۔ اہلیت کو ملاحظہ کریں ۔ اسنادات زیراکس کے ساتھ اس کی معلومات ، رہنمائی کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 4 تا 7 بجے شام رابطہ کرسکتے ہیں ۔۔