پداپلی۔پداپلی ضلع کے طلباء نے گورنمنٹ آئی ٹی آئی کے گولڈن چوٹا کا خان تنظیم کے کراٹے ماسٹر لکشمی نرسیاّ کی زیر قیادت بروز اتوار پرکال میں تلنگانہ و آندھرا پردیش ریاستوں کے درمیان منعقدہ اسٹیٹ لیول کراٹے چیمپین شپ میں اپنی صلاحیتوں کا بہتر انداز میں مظاہرہ کر گولڈ میڈل اور کپ حاصل کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی پداپلی داسری منوہر ریڈی اور ضع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا نے بروز پیر طلباء کی بہتر کارکردگی پر انھیں مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراٹے خود اعتمادی ، نظم و ضبط اور استقامت کو بہتر بنانے کا بہترین طریقہ ہے۔ ریاستی سطح پر منعقدہ کراٹے چیمپین شپ میں گولڈ میڈل اور کپ حاصل کرنے پر کراٹے ماسٹر لکشمی نرسیاّ اور طلباء کی خوب ستائش کر انھیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کراٹے ماسٹر لکشمی نرسیاّ ، اولیائے طلباء ، لائنس کلب پداپلی ایلائیٹ صدر ڈاکٹر اشوک کمار، سرپنچ گورم پلیّ ، سدھاکر، راما کرشنا ، سمپت وغیرہ موجود تھے۔