سنگاریڈی 5 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹیٹ ٹیچرس یونین تلنگانہ اسٹیٹ ( STU TS) ضلع سنگاریڈی کا ایک وفد سید صابر علی صدر ایس ٹی یو ٹی ایس کی قیادت میں وی کرانتی کلکٹر ضلع سنگاریڈی سے ملاقات کی اور STU TS سال 2024 کے کیلنڈر کی رسم اجراء کروائی۔ اس موقع پر وی کرانتی کلکٹر نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ طلباء کی تعلیمی قابلیت اور صلاحیت میں اضافہ کے لیے سعی کریں۔ بہتر تعلیم کے ساتھ طلباء کا تابناک مستقبل ہم سب کا مقصد ہے۔ بہترین تعلیمی نتائج کے لیے اساتذہ کوشش کریں۔ سید صابر علی صدر STUTS ضلع سنگاریڈی نے کہا کہ ایس ٹی یو ٹی ایس اقدار اور اصول پر مبنی اساتذہ یونین ہے جو اساتذہ کے مسائل کی یکسوء کے لیے سرگرم عمل رہتی ہے۔ اس موقع پر رمیش کمار ریاستی نائب صدر، ایم اے حفیظ اور جیون راتھوڑ اسٹیٹ سکریٹریز، رمنا کمار خازن، پربھاکر ریڈی کنونیر نمستے اپادھئیاے، ایس کے شاہ علی، قیوم، وجئے کنار، سمیع، صمد، سرینیواس، پرتاپ ریڈی، امجد علی، لکشمئیا، پرکاش، سدا ریڈی، کشن، بھارتی، وانی، لالیتامبیکا، سمالتا، لاونیا، انیتا، اوشا سری اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔
