نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) کفایتی ایئرلائن کمپنی اسپائس جیٹ کے بیڑے میں ایک اور بوئنگ 737 طیارہ شامل ہو گیا ہے ۔ اس کا ایک بوئنگ 737 میکس، جو سروس سے باہر تھا، دوبارہ پرواز کیلئے تیار ہو گیا ہے ۔ اس طرح ایئرلائن کے بیڑے میں پانچ طیارے شامل ہوگئے ہیں، جو ونٹر شیڈول میں پروازوں کی تعداد بڑھانے کی کمپنی کی حکمت عملی میں اہم ہیں۔ دونوں طیاروں نے اب کمرشیل پروازیں شروع کردی ہیں۔ اسپائس جیٹ نے اس سے قبل اسی مہینے دو بوئنگ 737 اور ایک وائڈ باڈی ایئر بس A340 طیارہ شامل کیا تھا۔
