بوسٹن : امریکہ میں اسپتال اتنطامیہ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ایک مریض کے دل کی پیوندکاری (ٹرانسپلانٹ) کرنے سے انکار کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی شہر بوسٹن کے بریگھم اینڈ ویمنز اسپتال نے 31 سالہ مریض فرگوسن کی دل کی پیوند کاری کرنے سے جزوی انکار کردیا کیونکہ اس نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہوئی تھی۔فرگوسن کے والد کے مطابق ان کے بیٹے کے دل کو پیوند کاری کی ضرورت ہے تاہم اسپتال انتظامیہ نے کورونا ویکسین نہ لگنے کی وجہ سے پیوندکاری کرنے سے انکار کردیا۔