حیدرآباد۔16۔نومبر (سیاست نیوز) گورنر ٹی سوندرا راجن نے ایل بی نگر کے رکن اسمبلی ڈی سدھیر ریڈی کو اسپرٹ آف ہیومانیٹی ایوارڈ سے نوازا ۔ یہ ایوارڈ تنظیم وشوا گروپ انٹرنیشنل ریکارڈس کی جانب سے پیش کیا گیا۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں گورنر نے ایوارڈ پیش کرتے ہوئے رکن اسمبلی کو مبارکباد پیش کی۔ کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کے علاوہ حیدرآباد میں طوفانی بارش کے موقع پر عوام کیلئے غیر معمولی خدمات انجام دینے پر یہ ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر سدھیر ریڈی نے عوام کی مدد کی۔ ر
