چنو ر /4جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع منچیر یا ل کے چنو ر منڈل کے بھاؤ راؤ پیٹ میں اسپورٹس گراؤنڈ کی زمین ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف بی جے پی قائدین کی جانب سے نائب تحصیلدار کو ایک عرضی پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق بی جے پی قائدین نے نائب تحصیلدار کو ایک عرضی پیش کرتے ہوئے کہا کہ چنو ر میونسپل چیرمین کے شوہر نے چنو ر منڈل کے بھاؤ راؤ پیٹ گاؤں میں سروے نمبر 3 میں کھیلوں کے میدان کے لئے ایک ایکر سرکاری اراضی پر 4 گھنٹے زمین قبضہ کی ہے۔ انہوں نے نائب تحصیلدار گوند کو اس سے متعلق ایک یاداشت پیش کی ۔
مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کا مطالبہ
بودھن /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن منڈل کے سی پی آئی قائدین صدر منڈل و سکریٹری شیخ بابو اور رفعت خان نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دیہی علاقہ کے زرعی مزدوروں کو روزگار کی فراہمی کیلئے شروع کردہ مہاتماں گاندھی گراما اوپادھی یوجنا پر عدم عمل آوری اور سال میں صرف دو سو دن ہی یومیہ صرف سو روپئے مزدوری فراہم کرنے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سی پی آئی قائدین نے سال میں کم از کم 350 دن مزدوری فراہم کرنے اور کم از کم یومیہ دو سو روپئے مزدوری کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔