اسپیشل ریزرو پولیس جوان کی گولی مارکر خودکشی

   

دیگلور۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسپیشل ریزرو پولیس ڈیویژن پونے میں تعینات اوتم کشن شری رامے (عمر 32) سال ساکن میدنکللور(تعلقہ دیگلور) نے اپنی ڈیوٹی پر ہی خود کو اپنی ہی سرویس ریوالور سے گولی مار کر جائے واردت پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ پولیس اطلاعات کے بموجب گڈچرلی میں ضلع کلکٹر مسٹر سنجئے مینا (آئی اے ایس) کے شیکھردیپ نامی اس گورنمنٹ کوارٹر پر تعینات اوتم کشن شری رامے اسٹیٹ ریزرو پولیس پونے دل، گٹ نمبر ایک کی ڈیوٹی گڈچرلی ضلع کلکٹر کے باڈی گارڈ کے طور پر تعینات تھے انہوں نے 12 فروری کو صبح 10 بجے اپنی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد وہیں کوارٹر پر رُک گئے اور پلنگ پر لیٹ گئے وہاں کے لوگوں نے سمجھا کہ یہ آرام کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنے سرویس ریوالور سے لیٹے لیٹے اپنی کنپٹی میں گولی مار کر خودکشی کر لینے کی واردات پیش آئی ہے۔ اس پولیس جوان کے پسماندگان میں تین سالہ ایک لڑکی اور ایک سال کا ایک لڑکا، بیوی،ماں اور باپ جوائنٹ فیملی ہے۔