میڈرڈ15جولائی (ایجنسیز) اسپین شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں گزشتہ دو ماہ کے دوران ہیٹ ویو کے باعث 1,180 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، یہ شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے، جب گرمی سے 114 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر افراد کی عمر 65 سال سے زائد تھی، اور متاثرین میں خواتین کی تعداد نمایاں رہی۔ سب سے زیادہ اموات شمالی اسپین کے علاقوں گلیشیا، لا ریوجا، آسٹوریاس اور کانتابریا میں ہوئیں، جو ماضی میں اپنے معتدل موسم گرما کے لئے جانے جاتے تھے۔وزارت ماحولیات نے اس صورت حال کو تاریخی حدت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گرمی کے باعث اموات کی غیر معمولی شرح ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 16 مئی سے 13 جولائی کے دوران 76 بار ‘‘ریڈ الرٹ’’ جاری کیا گیا، جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں کوئی الرٹ نہیں دیا گیا تھا۔