اسپین میں شیطان کا بچوں کو پھلانگنے کا تہوار شروع ہوگیا

   

میڈرڈ: اسپین میں ہر سال جون کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں ننھے بچوں کو فرش پر لیٹا دیا جاتا ہے جن کے اوپر سے فرضی شیطان جست لگا کر دوسری جانب سے دوڑتا ہوا نکل جاتا ہے۔ یہ رسم سترہویں سڈی سے جاری ہے جس میں ’ایل کولاچو‘ یعنی سرخ اور پیلے لباس میں شیطان بچوں کے اوپر سے جست لگاتے ہوئے گزرتا ہے۔ اب اسے ایک میلے کا درجہ حاصل ہوگیا ہے اور عجیب و غریب منظر کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے سیاح یہاں آتے ہیں۔عموماً ایک سال سے کم عمر یا گزشتہ 12 ماہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو فرش پر رکھے بستر پر لیٹا دیا جاتا ہے۔ عموماً یہ تہوار گاؤں اور دیہاتوں میں بہت مقبول ہے۔اس کے بعد ڈھول بجاتے ، بظاہر نیک افراد وہاں آتے ہیں اور سیاہ لباس پہنے ان افراد کو ایٹابیلارو کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد شیطان چھلانگیں لگاتا ہوا بچوں کو پھلانگتا چلا جاتا ہے۔