میڈرڈ : طوفان کے باعث اسپین میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس نے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔ اس سے قبل وزارت داخلہ کی رپورٹ میں تین افراد کے قدرتی آفات کے باعث ہلاک ہونے کی اطلاع دی تھی۔قابل ذکر ہے کہ طوفان کی وجہ سے جمعہ کے روز میڈرڈ میں حالات بدتر ہوگئے تھے جس کے بعد پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کردی گئی تھیں۔