اسپین کیلئے تاریخ بنانے والی اولگا کے والد چل بسے

   

میڈرڈ ۔ فیفا ویمن ورلڈ کپ کی فاتح اسپین کی کپتان اور فائنل کی ہیرو اولگا کارمونا کو فائنل کے بعد صدمے کی خبر ملی۔ میچ کے بعد اولگا کارمونا کو والدکی وفات کا پتہ چلا، اسپین فٹ بال حکام نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا انکشاف کیا۔ ورلڈ کپ فائنل میں اولگا کارمونا نے 29 ویں منٹ میں انگلینڈ کے خلاف گول کیا اور اسپین نے فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0 سے فائنل جیت کر پہلی مرتبہ ویمن ورلڈ کپ خطاب اپنے نام کیا۔ اسپینش فٹ بال اسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اولگا کارمونا کے والد کی وفات کا اعلان کر کے افسوس ہو رہا ہے، فٹ بالرکو یہ خبر ورلڈ کپ فائنل کے بعد ملی، اولگا اور ان کے افراد خاندان کے ساتھ گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اولگا کارمونا کے والد طویل عرصے سے علیل تھے۔والد کی موت کی خبر اولگا کو فائنل مقابلے کے بعد دی گئی ۔